ابنا: ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل "حسن فیروز آبادی" نے آج مسلح افواج کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ گفتگو میں، ایران کے خلاف بعض امریکی حکام کے حالیہ فوجی دھماکوں پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ کی ایک بہت بڑی غلطی ہے کہ وہ ایران کی انقلابی قوم کو فوجی آپریشن کی دھمکیاں دے رہا ہے اور امریکہ کا آپشن میز پر ہے کا مقولہ، قوموں کے درمیان اب ایک لطیفے میں تبدیل ہوگیا ہے۔
ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل "حسن فیروز آبادی" نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج ، امریکہ کے ہر قسم کے فتنے اور دھمکی کو جڑ سے اکھاڑنے پھینکنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے کہا کہ بہتر ہے کہ امریکی حکام ، جدید ترین امکانات و وسائل کے ساتھ ایران سے اپنے ملک کی سابق حکومتوں کے خوف و حراس کی وجوہات کے ریکارڈ کی طرف رجوع کریں۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا بہتر ہے امریکی حکام جنیوا سمجھوتوں کہ جو ڈپلومیسی کے دائرے میں ہیں کے درپے رہیں اور ہلکی و بے اثر باتیں کرکے ، گفتگو کے دروازوں کو بند نہ کریں۔
.......
/169